چھٹیوں کو بچوں کے لیے کیسے مؤثر بنایا جاۓ؟
![]() |
چھٹیوں کو بچوں کے لیے کیسے مؤثر بنایا جاۓ؟ |
چھٹیوں کو بچوں کے لیے کیسے مؤثر بنایا جاۓ؟
⛔ سب کے جاننے کی باتیں 👇🏻
اس قیمتی وقت کو زیادہ تر
کوئی بات نہیں چھٹیاں ہے سوچ کر ضائع ہی کیا جاتا ہے۔۔۔
👈🏻 بچوں کی روٹین خراب کر دی جاتی ہے رات دیر تک جاگنا صبح دیر سے اٹھنا معمول بنا لیا جاتا ہے، پڑھائی کے نام پر وہی سکول کا ہومورک اور لاڈ کے نام پر سارا دن سکرین (موبائل،لیپ ٹاپ، ٹیوی)
اس قیمتی وقت کو کیسے بہترین طریقے سے استعمال کیا جاۓ کے بہت سے فوائد حاصل ہو سکیں؟ اس کا جواب پیش خدمت ہے:
📌 سب سے پہلے بچوں کو گھر کے کام اور سلیقہ سیکھائیں یہ سوچے بغیر کے یہ لڑکا ہے یہ کیوں کرے۔
ڈیسپلین سکھائیں۔۔ کہتے ہیں
charity begins t home
اکثر والدین کو یہ شکایت ہوتی ہے کے بچے اپنی چیزیں جگہ ہر نہیں رکھتے، گھر میں اٹھ کر پانی بھی نہیں پیتے، کسی کام میں دلچسپی نہیں لیتے۔
یہ سکل بہت اہم ہے کے چاہے لڑکا ہے یا لڑکی اس میں یہ ڈسپلین اور سلیقہ ہونا بہت ضروری ہے۔۔
مشکل وقت میں اپنے لئے کھانے کے نام پر کم از کم ایک انڈا اور چاۓ کا ایک کپ بنانا تو لڑکوں کو بھی آنا ہی چاہئے۔
اپنے کام اپنے ہاتھ سے کرنے کی عادت دونوں میں ہونی چاہئے تاکہ وہ کسی پر بوجھ نہ بنے۔
سکول جانے والے دنوں میں بچوں کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا اس لئے چھٹیوں میں سکھائیں تاکہ وہ ان سکلز میں مہارت حاصل کر لیں اور پھر سکول گوائنگ ڈیز میں بھی ان سکلز کو ٹائم منیجمنٹ کے ساتھ استعمال کر سکے۔۔۔
📍بچوں کو ٹائم منیجمنٹ سکھائیں ہر کام کے لئے ٹائم بتائیں کے یہ اتنی دیر میں ہو سکتا ہے مشین نہیں بنانا لیکن ایک گول دینا ہے۔کسی بھی ٹاسک کے لئے وقت بتائیں کے اس کو کرنے کے لئے آپ کے پاس اتنا وقت ہے۔ وقت پہلے تھوڑا زیادہ بتائیں اور آہستہ آہستہ کم کرتے جائیں۔۔۔
یاد رہیں یہ صرف سکھانے کے لئے ہے مشین بنانے کے لئے نہیں اس لئے ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں بلکہ حوصلہ افزائی سے سکھائیں۔
🔸ممکن ہے تو بچوں کو قرآن کی تعلیم و تفسیر کے کسی کورس میں داخل کروا دیں ۔۔ بچوں کی عمر کی مناسبت سے بہت سے ایسے آنلائن کورسز اب تشکیل ہو چکے ہیں ۔۔
🔹بچوں کو لینگویج کورسز کروائیں میرے خیال میں عربی زبان لازمی سکھائیں ، انگریزی، چائینیز، جرمن وغیرہ یا جو بھی زبان آپ کے بچے کو سیکھنے میں دلچسپی ہو۔
مختلف زبانیں بولنے اور سیکھنے والے بچے دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔۔
🔸بچوں کو ان کی پسند کی کوئی سکل سکھائیں جیسے
Painting, writing, calligraphy, swimming,karate, gymnastics, swimming etc
اوپن اینڈ جو بھی آپ کا بچہ سیکھنا چاہے ضرور سکھائیں۔
⭕رات دیر تک جاگنے اور صبح دیر تک سونے کی عادت نہ بنائیں بلکہ ان کی روٹین سیٹ کریں جو ڈسپلین کا ہی حصہ ہے۔
⭕نماز کی پابندی سکھانے کے لیے بھی چھٹیاں انتہائی موثر ثابت ہو سکتی ہیں.
⭕بچوں میں healthy habits ڈیویلپ کریں جیسے کے
Reading, physical activities, walk, exercise etc
⭕ بچوں کو کمپیوٹر لٹریسی کا کوئی کورس کروائے۔
⭕ایسے کورسز کروائیں جس سے بچے کی creative abilities کو پالش کیا جا سکے اور کسی سکل کو سیکھا جا سکے۔
⭕اس کے علاوہ آپ بچوں کی عمر کے مطابق انہیں فری لانسنگ کا کوئی کورس بھی سکھا سکتے ہیں۔
⭕اب آپ میں سے اکثر لوگ یہ سوچ رہیں ہو گے کے ایسے کورسز آپ کے علاقے میں کروائے نہیں جاتے تو کیسے کروائی تو جناب آنلائن ایسے بہت سے ادارے ہیں جہاں آپ بچوں کو انرول کروا سکتے ہیں اور فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
یاد رہے یہ بات میں نے صرف سکل لرننگ کے حوالے سے کی ہے ڈگری کے حوالے سے نہیں۔۔
⭕ بچوں کو نانی، ماموں،خالہ ،چاچو پھپھو وغیرہ کے گھر کے علاوہ کہیں سیر وتفریح پر بھی ضرور لے کر جائیں...
"Shehr Guide" is an Educational Website. Here I, have mentioned some types of Learning and Earning. Please comment, like and share Shehr Guide Website with your FNF. Thank You.
Shehr Guide.
.
0 Comments
"Shehr Guide" is an Educational Website. Here I, have mentioned some types of Learning and Earning. Please comment, like and share Shehr Guide Website with your FNF. Thank You.
Shehr Guide.