چکن بریانی کیسے بنائیں گے
![]() |
چکن بریانی کیسے بنائیں گے |
(گھر کے مصالحوں سے تیار کردہ)
کافی ساری بہنوں نے ریسیپی کا کہا تو لیجیے
اجزا:
چکن 1/2 کلو
چاول 1/2 کلو
پیاز 4
ٹماٹر 4
ہری مرچ 7-6
لیموں 1
دھنیا پودینا آدھی آدھی گٹھی
تیل آدھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1.5 tbsp
دہی 1 کپ
نمک tsp 1.5
پسی لال مرچ 1/2 tsp
کٹی لال مرچ 1 tsp
ہلدی 1/2 tsp
دھنیا پاؤڈر 1 tbsp
گرم مصالحہ پاؤڈر 1/2 tsp
ثابت گرم مصالحہ (لونگ، دارچینی، کالی مرچ، زیرہ، بادیان کے پھول، جائفل ،تیز پتہ، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی)
زردے کا رنگ 1/2 tsp
کیوڑہ 1 tsp
ترکیب:
سب سے پہلے پیاز براؤن کریں۔ آدھی پیاز نکال لیں، تہے کے لیے۔ بقیہ پیاز میں ثابت گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر بھونیں۔ چکن کو 5 منٹ بھونیں کے بعد اس میں ٹماٹر، دہی، ہری مرچ اور سارے مصالحے سوائے پسے گرم مصالحے کے ڈال دیں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ 10 منٹ کے بعد چھولا تیز کردیں۔ تیز آنچ پر بھونیں۔ پسا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ تیل جب تک اوپر نا آجائے بھونیں۔
چاول کو ابال لیں 2 چمچے نمک ڈال کر۔ چاولوں کو ٪80 پکائیں۔
اب چکن کے مصالحے میں ہرا دھنیا، رنگ ، کیوڑہ اور پانی 1/4 کپ ڈال دیں۔ ابلے چاول، پودینا، لیموں، براؤن پیاز اور 3 چمچے تیل ڈال کر دم پر رکھ دیں 10منٹ کے لیے۔
دم کے بعد چاولوں کو آرام سے مکس کریں۔
1 Comments
tasty
ReplyDelete"Shehr Guide" is an Educational Website. Here I, have mentioned some types of Learning and Earning. Please comment, like and share Shehr Guide Website with your FNF. Thank You.
Shehr Guide.