Full-Width Version (true/false)

چہرےکےدانےایکنیکےخاتمےکےلئےمفید ٹپس SHERHR GUIDE

 
چہرےکےدانےایکنیکےخاتمےکےلئےمفید ٹپس




چہرےکےدانےایکنیکےخاتمےکےلئےمفید_ٹپس
چہرےکےدانےایکنیکےخاتمےکےلئےمفید ٹپس






👈ویسے تو ایکنی کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔


 عام طور پر ایکنی تب ہوتی ہے جب میک اپ اور ڈسٹ وغیرہ آپ کی جلد کے اندر داخل ہو جائے۔ 


جلد پر موجود مسام اگر چکناہٹ،مردہ خلیات اور بیکٹیریا کی وجہ سے بند ہو جائیں


 تو ایسی صورت میں جلد پر ایکنی نمودار ہونے لگتی ہے۔


کیونکہ جلد میں داخل ہونے والی گندگی ایکنی کہ صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔


👈 تو پھر آپ ان میں سے کسی بھی طریقے کواپنی جلد پر اپلائی کریں لازمی استعمال جاری رکھیں ۔


1۔ایک کیلے کومیش کرکے اسمیں دوچمچ تربوز کارس شامل


 کریں اچھی طرح مکس کرکے بیس منٹ چہرے پر لگائیں


 اورسادہ پانی سے دھولیں سات دن بعد دانے غائب ہوجائیں گے۔


👈2_چارکول پاؤڈر اور دودھ کا پیسٹ بنا کر چہرے پر


 لگائیں اور پچیس منٹ بعد دھولیں ایکنی دورہو جائے گی۔


👈3۔ملتانی مٹی پانی میں ایک سے دو گھنٹے بھگونے کے


 بعد اسمیں حب الرشاد پاؤڈر ایک چٹکی اور جو کا آٹا ایک چائے 


کاچمچ ڈال کر پیسٹ تیار کریں اور صرف دانوں پر لگائیں


دو گھنٹے بعد بیسن سے منہ دھولیں۔ایکنی دورہو جائے گی۔


👈4۔بیسن میں دو لونگ کے پھول اور ایک چٹکی جائفل


 جاوتری ملا کر پانی کے ساتھ پیسٹ تیار کریں اور مساج کریں۔


👈5۔بعض اوقات ایکنی بہت تکلیف دہ ہوجاتی ہے اسمیں


 پس آجاتاہے اور دانے لال ہو جاتے ہیں


 ایسی ایکنی سے نجات کے لئے ایک چمچ پنیر بوٹی،نیم کے


 پتے سوکھے یا تازہ ایک مٹھی لے کر پانی کے ساتھ پیس کر چہرے پر لگائیں


 اور پندرہ منٹ بعد دھولیں آٹھ دن میں فرق پڑے گا۔


👈6۔ایکنی ٹریٹمنٹ کے ساتھ اگر آپ چرائتہ ایک چمچ،نیم


 کے پتے ۱۱عدد،تخم کاسنی آدھا چمچ لے کر اسے رات کوایک


 پیالی پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔


اورصبح چھان کر پی لیں ۔یہ پانی چالیس دن تک لگاتار پینے سے کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں۔


👈7۔پالک کاجوس،دہی،بادام کا تیل،اور عرق گلاب ایک ایک چمچ لے کر مکس کرکے صرف دانوں پر لگائیں۔


👈8۔میتھی کے پتوں کا پیسٹ دو چمچ،بیسن اور دہی ایک ایک چمچ مکس کریں


 اور اسمیں چار قطرے ے لیموں کارس 


اور چار قطرے گلیسرین شامل کریں۔


منہ دھو کر خشک کرکے پورے چہرے پر لگا لیں۔جب سوکھ جائے تو منہ دھولیں۔


👈9۔ایلوویرا جیل اور ہلدی ملا کر چہرے پر لگائیں کیل مہاسے اور نشان سب دورہو جائیں گے۔


👈10۔تیزپات جلاکر پیس کر ایک چمچ لے لیں۔


پھر اسے ایک چمچ شہد اور ایک چوتھائی دارچینی پاؤڈر


 ملا کر ایکنی پر لگا کر آدھا گھنٹے بعد دھولیں۔


پرانے کیل مہاسے بھی دورہو جائیں گے۔دھوپ میں نکلنے سے پہلے عرق گلاب لگائیں۔


👈11۔ایکنی دور کرنے کے لئے پسی دارچینی ایک چٹکی،لیموں کارس چند قطرے اور ایک چمچ شہد مکس کرکے لگا لیں۔


12۔ایکنی ختم ہو جائے تو نشان چھوڑ جاتی ہے۔


ان نشانات کے خاتمے کے لئے بادام کا تیل ایک چمچ،آلو اور


 ٹماٹر کارس ایک ایک چمچ اور خشک دودھ ملا کر ان سب کا پیسٹ تیار کریں 


پانچ منٹ تک کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز مساج کریں


 اور بیس منٹ بعد دھولیں 


یہ عمل روز کریں ایک ماہ کے اندر ایکنی کے نشانات ختم ہو جائیں گے۔




Post a Comment

1 Comments

"Shehr Guide" is an Educational Website. Here I, have mentioned some types of Learning and Earning. Please comment, like and share Shehr Guide Website with your FNF. Thank You.
Shehr Guide.