آلو بیسن کی ٹکی کیسے بنائیں گے
![]() |
آلو بیسن کی ٹکی کیسے بنائیں گے |
اجزا
(آلو تین سے چار عدد (ابلے اور میش کئے ہوئے
بیسن آدھا کپ
(ٹماٹر ایک عدد (چھوٹا
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا ایک چوتھائی کپ
(زیرہ آدھا چائے کا چمچ (ثابت
اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ
انار دانہ تین کھانے کے چمچ
تارا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
(سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
تیل حسب ضرورت
ترکیب
ایک پیالے میں بیسن، ٹماٹر، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ثابت زیرہ، اجوائن، انار دانہ، تارا گرم مصالحہ، کٹی لال مرچ، سوکھا دھنیا، نمک، لیموں کا رس اور انڈا میش کیے ہوئے آلو کے ساتھ مکس کریں اور چھوٹی چھوٹی ٹکی بنالیں۔
پین میں تھوڑا تیل ڈال کر تل لیں۔
مزے دار آلو بیسن ٹکی کوکونٹ کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
1 Comments
i love so much
ReplyDelete"Shehr Guide" is an Educational Website. Here I, have mentioned some types of Learning and Earning. Please comment, like and share Shehr Guide Website with your FNF. Thank You.
Shehr Guide.