Full-Width Version (true/false)

اگر کسی انسان کی پسلیاں ٹوٹ جائیں تو کیا ہوسکتا ہے



اگر کسی انسان کی پسلیاں ٹوٹ جائیں تو کیا ہوسکتا ہے 





اگر کسی انسان کی پسلیاں ٹوٹ جائیں تو کیا ہوسکتا ہے







بیالوجی کی کلاس میں 'Respiratory System' پڑھاتے ہوئے میں Ventilation کے دقیق نظام کو سمجھانے کی کوشش کر رہی تھی کہ باہر سے Oxygen اندر کیسے آتی ہے اور باہر Carbon dioxide کسطرح جاتی ہے۔ اسی نظام کو سمجھاتے ہوئے ضروری تھا کہ پسلیوں کی بناوٹ اور Rib cage کے بارے میں بھی بتایا جائے.

میں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ، یہ پسلیاں سانس لینے کے نظام میں بہت اہم ہیں اور اللَّہ نے دل اور پھیپھڑوں جیسے اعضاء کو کسطرح اس پنجرے میں قید کرکے رکھا ہے. اور پسلیاں اللّٰہ نہ کرے اگر ٹوٹ جائیں تو اس پر پلاسٹر نہیں ہوسکتا یہ خود ہی heal ہوتی ہیں اور انکا ٹوٹنا ناصرف سانس لینے میں مسئلہ کرسکتا ہے بلکہ دل کی دھڑکن کو بھی متاثر کرسکتا ہے. ایک طویل گفتگو کے بعد میں نے اپنے students سے اُن کے سوالات اور جوابات کے بارے میں پوچھا کہ اگر وہ کچھ پوچھنا چاہیں تو...

میرے ایک اسٹوڈنٹ نے ہاتھ اُٹھایا اور کہا؛

'مس !! حضرت فاطمہ الزھراء (س) ٹوٹی پسلیوں کے ساتھ اتنے دن کیسے سانس لیتی رہیں؟

میرے پاس اُس کو دینے کے لیئے کوئی جواب نا تھا، میرا دل چاہ رہا تھا کہ ہائے سیدہ (س) کی صدا بلند کرکے زار زار رؤں..

اسٹوڈنٹ نے پھر کہا،
'مس !! جب ٹوٹی ہوئی پسلیاں، اُن کے پھیپھڑوں میں چبتی ہونگی ہر اُس وقت جب وہ سانس لینے کی کوشش کرتی ہونگی...' 
مِس آج سمجھ میں آیا کہ... 18 برس کی جوانی کی عمر میں حضرت جنابِ فاطمہ بنتِ محمد (س) کس تکلیف اور ازیت میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں.

میں، جسکی آنکھوں میں آنسو ڈبڈبانے لگے تھے نے بہت تحمل سے جواب دیا کہ ایسے ہی نہیں فاتح خیبر جو دو انگلیوں سے در خیبر اُٹھا سکتا تھا، اپنی زوجہ جنابِ فاطمہ (س) کو دیکھ کر چیخ مار کر رو دیا.. نہ جانے کیسے حضرت جنابِ زہرا (س) بھری جوانی میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں میں نے بچوں سے کہا کہ اب جب ایام فاطمیہ میں مجالس سنیں تو یہ سوچ کر سنیئے گا اور جتنا گریہ ہوسکتا ہے اپنی ماں فاطمہ (س) پر اور بابا علی (ع) پر کیجیے گا۔

میری بیالوجی کی کلاس گویا مجلس کی سی صورت اختیار کر گئی تھی، ہر بچے کی آنکھ میں آنسو تھا.

جب حضرت امام علی (ع) اپنی، ہمدرد، رفیق، ساتھی اور دوست کو دفن کر چکے تو روضہ رسول کی طرف رُخ کرکے فریاد کی؛

' یا رسول اللّٰہ...
اگر زہرا (س) کی سینہ کو دیکھ لیں تو معلوم ہو جائے گا کہ ان کا سینہ ہونے والے  ظلم و ستم سے سینہ بھرا ہوا ہے...اے رسول اللّٰہ آپ اپنی بیٹی سے پوچھ لیں کہ آپ کے بعد اُن پر کیا ستم ڈھائے گئے.
یا رسول اللہ (ص) یہ غم اور اندوہ آخر عمر تک میرے دل میں رہ جائے گا ، اور یہ دل سے نکل جانے والی مصیبت نہیں ہے ، اس   غم  واندوہ نے ایک ناسور کے مانند میرے وجود میں  جگہ بنا لی ہے ، یعنی ایک معمولی غم نہیں ہے ، جو جلد  ختم ہو جائے ! ایک سخت غم ہے جو بدن میں باقی رہ جائے گا ، اور مجھے اندر سے کھا لے گا ، کتنے جلدی ہمارے درمیان جدائی ہوئی ، اس کے بعد فرماتے ہیں؛
 میں خدا سے شکایت کرتا ہوں.

حضرت فاطمہ الزھراء (س) خود فرماتی ہیں کہ؛
' اے بابا !! آپ کے بعد مجھ پر اتنی مصیبتیں پڑیں کہ اگر وہ دن پر پڑتیں تو وہ سیاہ راتوں میں تبدیل ہوجاتے..



"Shehr Guide" is an Educational Website. Here I, have mentioned some types of Learning and Earning. Please comment, like and share Shehr Guide Website with  your FNF. Thank You.

Shehr Guide.

Post a Comment

2 Comments

"Shehr Guide" is an Educational Website. Here I, have mentioned some types of Learning and Earning. Please comment, like and share Shehr Guide Website with your FNF. Thank You.
Shehr Guide.